• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی، مسیحی برداری کیلئے عیسائی کی بجائے مسیحی استعمال کرنے کے احکامات

پشاور(نمائندہ جنگ) خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کے احکامات اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خیبرپختونخوا میں سرکاری طور پر مسیحی برادری کے لئے عیسائی کی بجائے مسیحی کا نام استعمال کر نے کے احکامات جاری کردئیے ہیں، اس سلسلے میں صوبائی محکمہ مذہبی امور کی جانب سے تمام انتظامی سیکرٹریوں اور ڈویژنل کمشنرز کے نام ارسال کئے جانے والے مراسلے میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کے احکامات اور اس سال اگست میں ہونے والے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خیبرپختونخوا میں مسیحی برادری کے لیے آئندہ عیسائی کی بجائے مسیحی کا نام استعمال کیا جائے ۔
اہم خبریں سے مزید