• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی زیر صدارت PIA سے متعلق اجلاس بھی بے نتیجہ

اسلام آباد ( آن لائن ) ایندھن کی عدم فراہمی کے پیش نظرقومی ائیر لائن پی آئی آئے کا بحران شدت اختیار کرگیا جبکہ پی ایس او نے واجبات کی ادائیگی تک تیل فراہم کرنے سے انکار کردیاجس کے باعث ادارہ تیزی سے بندش کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑکی زیر صدارت پی آئی اے سے متعلق اجلاس بھی بے نتیجہ رہا۔ اجلاس میں وزارت خزانہ نے پی آئی اے کو بیل آؤٹ پیکج دینے سے انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ پی آئی اے پہلے پی ایس او اور بنکوں سے اپنے معاملات درست کرے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پی آئی اے تیزی سے بندش کی طرف بڑھ رہا ہے۔ پی آئی اے کی تنظیم اور تشکیل نو کو بھی ناقابل عمل قرار دے دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید