• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آزاد کشمیر عوام کی ترجمانی کر رہے ہیں، چوہدری اخلاق

برمنگھم (نمائندہ جنگ) آزاد کشمیر میں ریاستی سطح پر پہلی بار وزیر اعظم کی جانب سے صحیح معنوں عوامی ترجمانی کرتے ہوئے ریاستی وسائل ریاست پر خرچ کرنے کا عزم کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے وزیر چوہدری اخلاق نے صدارتی مشیر اور کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل مڈلینڈ کے صدر چوہدری خادم حسین کی میزبانی میں تقریب میں بطور مہمان خصوصی کیا ان کا کہنا تھا میں خود اوورسیز کشمیری ہوں اور اوورسیز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے،ٍ اوورسیز پاکستان کی معیشت کیلئےبڑی حیثیت رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار عوامی وزیر اعظم ہیں اور آزاد کشمیر میں ان کی قیادت میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور بہت جلد آزاد کشمیر ماڈل ریاست بنے گا۔ بجلی کے بلز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فری بجلی نہیں ملے گی لیکن پاکستان کو ملنے والی قیمت پر آزادکشمیر کوبجلی دینے کیلئے کوشاں ہیں اور بہت جلد بحران پر قابو پا لیں گے ۔تقریب میں صدارتی مشیر چوہدری خادم حسین ،سجاد جرال ،ڈسٹرکٹ کونسلر نوید رمضان ،میاں مقبول احمد ،کونسلر ذاکر اللہ ،چوہدری ظہور سرور اور دیگر نے اظہار خیالات کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت اوورسیز کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پُرعزم ہے،صدر ریاست آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں مسئلہ کشمیر حل ہو گا۔
یورپ سے سے مزید