گریٹر مانچسٹر/ بولٹن (نمائندہ جنگ) عالمی شہرت یافتہ بولٹن باکسر عامر خان غزہ کیلئے امداد بھیج رہے ہیں۔ وہ AK فاؤنڈیشن کے خیراتی ادارے کو امداد بھیجنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں ۔عامر خان سوشل میڈیا پر غزہ میں فلسطینی عوام کی حمایت کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ فلسطین کے لوگوں کو بھوکا مارا جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ صرف معصوم لوگوں کے مارے جانے کی ویڈیوز ہیں اور یہ افسوسناک ہے۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنی آواز اٹھانی چاہئے کیونکہ لوگ اس کے بارے میں بات کرنے سے ڈرتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ دیکھ سکیں کہ کیا ہو رہا ہے۔ عامر نے نشاندہی کی کہ غزہ میں بے گناہ لوگوں کیلئے آواز اٹھانا ہی ایک کام تھا۔ انہوں نے کہایہ مجھے بھی چونکا دیتا ہے کیونکہ جن لوگوں کے بارے میں نے سوچا تھا کہ وہ اس کیلئے کھڑے ہوں گے وہ کچھ نہیں کہہ رہے جس نے مجھے انتہائی پریشان کیا ہے۔