کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کورنگی پولیس نے 2 ملزمان عمر فاروق اور حارث کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 22 کلو سے زائد مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کرلیا ،موچکو پولیس نے لکی چورنگی حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 100 پیکٹ ،10 ہزار سے زائد پڑیاں انڈین گٹکا برآمد کر کے ملزم عبدالفتح کو گرفتار کرلیا ،جیکسن پولیس نے پانجڑی پاڑہ کیماڑی میں کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 820 پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد کرلیا ،ملزمان کی شناخت عبدالحمید، محمد انیس اور محمد سجاد کے ناموں سے ہوئی ہے،لانڈھی پولیس نے منشیات سپلائر ارسلان عرف بھورا کو گرفتار کر کے ایک کلو سے زا ئد چرس برآمد کی ہے ،زمان ٹائون پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 10 کلو سے زائد مضر صحت گٹکا اور 2 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔