اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کا ہم سے ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو جاری کرنا انتہائی نامناسب ہے۔ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے گھر انکی خوش دامن اور باجوڑ سانحے کی تعزیت کیلئے گئے تھے۔اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سیاسی حریف ہیں، انکے ساتھ الیکشن میں بھرپور مقابلہ کرینگے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی تھی۔پی ٹی آئی کے نے بتایا ہے کہ ایک گھنٹہ 15منٹ جاری رہنے والی ملاقات میں تعزیت کے ساتھ ملکی و سیاسی حالات پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر مختصر اور خیریت دریافت کرنے پر زیادہ توجہ رہی، ملاقات میں پاک افغان تجارت پر بھی مختصر گفتگو ہوئی۔