اسلام آباد(این این آئی)ترقی یافتہ ملکوں میں سگریٹ نوشی مسلسل کم ہو رہی ہے لیکن پاکستان مین یہ بیماری نہ صرف بڑھ رہی ہے بلکہ عورتوں میں بھی پھیل رہی ہے‘حالیہ سالوں میں پاکستان میں سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ایک تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان میں 7فیصد سے زائد خواتین روزانہ کی بنیاد پر سگریٹ نوشی کر رہی ہیں۔سگریٹ نوش خواتین کی زیادہ تعداد کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے اور دیہی علاقوں میں 10فیصد خواتین سگریٹ نوشی کر رہی ہیں۔سگریٹ پینے والی خواتین میں سے ساڑھے 19فیصد کی عمر 25سے 29سال کے درمیان ہے۔ سگریٹ نوش خواتین میں سے 34فیصد کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔ ساڑھے 58فیصد دیہی علاقوں سے تعلق رکھتی ہیں اور 71.7 فیصد ان پڑھ ہیں۔ 33فیصد سگریٹ نوش خواتین انتہائی غریب ہیں، 79فیصد سموکر خواتین گھریلو ہیں۔ 95فیصد سگریٹ پینے والی خواتین شادی شدہ یا طلاق یافتہ ہیں۔