لاہور(کرائم رپورٹر )صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق برکی میں ڈاکو ندیم سے 2 لاکھ 55ہزار روپے کی نقدی و موبائل فون،گرین ٹاؤن میں عدنان سے 3 لاکھ 70 ہزار روپے نقدی و موبائل فون، مصطفی ٹاؤن میں اختر سے 2 لاکھ 45 ہزار روپے کی نقدی و موبائل فون، ہنجروال میں تنویر سے 2 لاکھ 25 ہزار روپے کی نقدی و موبائل فون، کوٹ لکھپت میں اشفاق سے 2 لاکھ 90 ہزار روپے کی نقدی و موبائل فون، مانگا منڈی میں عاطف و فیملی سے 3 لاکھ کی نقدی ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈیفنس، باغبانپورہ، برکی،ریس کورس، مصطفی ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ راوی روڈ، شیراکوٹ، مزنگ، لوئر مال سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔