• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں عوامی خدمات کیلئے ہوائی ٹیکسیاں متعارف کرا دی گئیں

گوانگ ژو (نیوز ڈیسک) آپ بجلی سے چلنے والے، بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز میں پرواز کا تصور کریں جو آپ کو ایک ہی شہر میں منٹوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاسکتا ہے، یہ سائنس فکشن فلموں کی طرح تصوراتی لگتا ہے مگر اب یہ حقیقت ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں Ehang نامی کمپنی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی ہے جس نے مسافروں کو لے جانے والی پہلی آٹومیٹک ہوائی ٹیکسیوں کا سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا ہے۔ایہانگ کی EH216-S ہوائی ٹیکسیاں الیکٹرکل ٹیک آف اور لینڈنگ (eVTOL) چھوٹے ہوائی جہاز کی طرح ہیں جو دو مسافروں یا 600 پاؤنڈ سامان کو لے جا سکتی ہیں۔ وہ 16 الیکٹرک روٹرز سے چلتی ہیں اور 80میل فی گھنٹہ کی رفتار اور 18 میل تک کی دوری پر پرواز کر سکتی ہیں۔ہوائی ٹیکسیوں کو ایک مرکزی کمانڈ اور کنٹرول سینٹر کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے جو پرواز کی کیفیت، راستوں اور موسمی حالات پر نظر رکھتا ہے۔
یورپ سے سے مزید