ملتان(سٹاف رپورٹر)اولیاءکے اَمن ومحبت کے مسلک کو فروغ دینے کی جتنی ضرورت آج ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی، اسوقت ہمارا پاک وطن بیرونی دشمنوں اور کفار کے آلہ کاراندرونی منافقین کی ریشہ دوانیوں کی زد میں ہے، کسی خوف ولالچ کے بغیر ہر فرعون صفت اور انسانیت دشمن کے سامنے حق گوئی کا فریضہ انجام دینا حضرت غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی تعلیم ہے ان خیالات کا اظہار علامہ ارشد سعید کاظمی نے کیا وہ جامعہ انوار العلوم نیو ملتان میں بزم سعید کے زیر اہتمام بڑی گیارہویں شریف کی سالانہ محفل کے شرکاءسے خطاب کررہے تھے جسکی صدارت جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کی۔ قاری عبدالعزیز سعیدی نے بھی خطاب کیا۔