• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم ممالک اسرائیل سے تجارت اور تیل کی فراہمی بند کریں، ایران

تہران (اے ایف پی )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بدھ کے روز مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تجارت روک دیں اور اسے تیل کی فراہمی بھی بند کردیں،اسرائیل غزہ پر گولہ باری کر رہا ہے۔

امنہ ای نے تہران میں طلباء کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد اسرائیلی جرائم بند کرنے پر زور ڈالیں ،انہوں نے کہا کہ "مسلم ممالک کو صیہونی حکومت (اسرائیل)کے ساتھ اقتصادی تعاون نہیں کرنا چاہیے"، انہوں نے "تیل اور خوراک کی برآمدات پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا۔

" خامنہ ای نے امریکا ، برطانیہ، فرانس کا نام لیتے ہوئے "فلسطین کے خلاف کھڑی ہونے والی مغربی حکومتوں پر تنقید کی اور کہا کہ مسلم دنیا کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ غزہ کی آبادی کو کون نشا نہ بنارہا ہے ، یہ صرف صہیونی ریاست نہیں بلکہ ان کے اتحادی بھی اس میں شامل ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید