ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شہد کی مکھی اور کسان دوست سولیٹری مکھیوں پر ریسرچ کے حوالے سے زرعی ریسرچ سینٹر ترناب پشاور کی ٹیم نے دورہ کیا۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر محمد یونس پروجیکٹ ڈائریکٹر نے کی۔وفد میں شہد کی انڈسٹری سے منسلک کاروباری حضرات کے ساتھ ساتھ 20 سے زائد مگس بان اور سائنسدان بھی شامل تھے۔ دورے کا بنیادی مقصد زرعی یونیورسٹی ملتان میں جاری شہد کی مکھی اور دوسری کسان دوست سولیٹری مکھیوں کی تحقیق کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا تھا۔