لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ( ن) بلوچستان کے سینئر نائب صدر نسیم الرحمان ملاخیل نے گزشتہ روز ن لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹائون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لیگی قیادت سمیت ورکروں سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ہی ملک مشکل دور سے نکل سکتا ہے اور دوبارہ ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو سکتاہے،انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کی ترقی کے خواہاں ہیں جو نواز شریف کی قیادت میں ممکن ہے اور اس کے لئے صوبے میں تعلیم کو بنیاد بنائیں گے کیونکہ ترقی کا دروازہ تعلیم سے ہی کھلے گا، نسیم الرحمان نےہفتہ کی شام روزنامہ جنگ کے دفتر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی اور موجودہ حالات کی بہتری اور جمہوریت کے فروغ کے لئے جنگ کے کردار کی تعریف کی او رکہا کہ جنگ گروپ نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے جس کی اسے سابق دور میں سزا بھی دی گئی ہے جو قابل مذمت ہے ۔