کراچی( اسٹاف رپورٹر )سرسید پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم محمد عامر صدیقی کو گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد چرس ،نقد رقم اور موبائل فون برآمد کرلیا ،جیکسن پولیس نے گٹکا ماوا کی تیاری اور سپلائی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر کے 1200 پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد کر لیا گیا،ملزمان کی شناخت ناصر خان، آصف، فہیم، حمزہ،بلال اور نوید کے ناموں سے ہوئی ہے ،ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی سےگٹکا فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے 450 پڑیاں مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کرلیا ،ملزمان کی شناخت صدام حسین، شاہد اور ہمایوں کے ناموں سے ہوئی ہے ،لانڈھی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات ، گٹکا فروشی اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر کے شمس الاسلام اور وسیم سے ایک کلو چرس، اشرف علی سے چار کلو سے زائد گٹکا اور مظہر اور جبران سے دو مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں۔