• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے 48 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات، گٹکا ماوا برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف پولیس نے پورٹ قاسم ہوٹل کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک زخمی ملزم ولید ولد غلام رسول اور2ساتھیوں مبشر ولد محمد امین اورعبدالرحمن ولد فہیم کو گرفتارکرکے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی،جیکسن پولیس نے اسٹریٹ کرائمز ، منشیات و گٹکا فروشی میں ملوث 4 ملزمان امجد، انیس،محمد اسماعیل اور عدنان کو گرفتارکرکے 2پستول، ایک کلو سے زائد منشیات اور گٹکا ماوا برآمد کرلیا، قائد آباد پولیس نے اندرون سندھ منشیات سپلائی کرنے والے2ملزمان سکندر اورعبدالستار کو گرفتارکرکے ان کی نشاندہی پر منشیات کے ڈیلر حاجی اسلم عرف شیخ ماروڑی کو بھی گرفتارکرکے ایک کلو990گرام ہیروئن برآمدکرلی، زمان ٹاون پولیس نے موٹرسائیکل چوری میں ملوث2 ملزمان گلفام اور شان کو گرفتارکرکے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی ،گلبہار پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان امتیاز اور جمیل کو گرفتارکرکے2 ٹی ٹی پستول 30 بور ،لوڈ میگزین اور رکشا برآمد کرلیا،کھارادر پولیس نے منشیات فروش حارث عرف رام جانے کوگرفتار کر کے ایک کلو150 گرام چرس برآمد کرلی ، گلشن اقبال پولیس نے دو اسٹریٹ کریمنل محمد یعقوت اور اسامہ خان کو گرفتارکرکے اسلحہ دو موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمدکرلی،ڈاکس پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان عبدالشکور، ذیشان اور ارشدکو گرفتارکرکے ایک کلو50 گرام چرس اور 14 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔خواجہ اجمیر نگری پولیس نے منشیات فروش فیضان اورگٹکا ماوا فروش بلال قریشی کو گرفتارکرکے 510 گرام چرس اورگٹکا ماوا برآمدکرلیا، چاکیواڑہ اور کلاکوٹ پولیس نے جوئے ،سٹے کا اڈہ چلانے اورکھیلنے والے 21ملزمان کو گرفتار کرکے سٹے کی پرچیاں، قمار بازی کا سامان اور داؤ پر لگی رقم برآمد کرلی ، سرجانی پولیس نے گٹکا ماوا کی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان محمد امجداور ڈرائیور اسامہ کو گرفتارکرکے پک اپ سے 40 بوروں میں موجود 400 کلو چھالیہ اور 100پڑیاں تیار گٹکا ماوا برآمدکرکےپک اپ تحویل میں لےلی ،پیرآباد پولیس نے منشیات، شراب اور گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 3 ملزمان رحمت اللہ ، محمد جاوید اور عبدالجبارکو گرفتار کرکے گٹکا ماوا، شراب، چرس اور رقم برآمدکرلی۔ 

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید