• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوز بٹلر نے ناکام انگلش کرکٹ مہم کی ذمہ داری قبول کرلی

لندن( نیوز ڈیسک) جوز بٹلر ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم کی ناکامی کا ذمہ دار خود کو خیال کرنے لگے۔جوز بٹلر نے کہاکہ میگا ایونٹ میں بطور کپتان ناکامی کے علاوہ میری اپنی انفرادی کارکردگی بھی میرے لیے لمحہ فکریہ بنی ہے۔دوسری جانب انگلش آل راؤنڈر معین علی بھی اس خیال کے حامی ہیں کہ ٹیم میں اعتماد کا فقدان ہماری ڈرامائی ناکامی کا سبب بنا ہے۔جوز بٹلر کو ورلڈ کپ میں ناکامی پر تنقید کا سامنا ہے لیکن وہ خود بھی اپنی انفرادی ناکامی پر بھی افسردہ ہیں، انھوں نے اپنی ہی بیٹنگ فارم کوناکام انگلش مہم میں تشویش کا ایک بڑا سبب قرار دیا۔ بٹلر اب تک ورلڈ کپ میچز میں 43،20، 9،15،8 ، 10اور کینگروز کیخلاف 1رن بناسکے، انھوں نے مجموعی طور پر 113بالز کا سامنا کرتے ہوئے 15.14کی واجبی اوسط سے مجموعی طور پر 106 رنز نام درج کیے۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بٹلر نے کہا کہ میں مثبت ہونا چاہتا تھا ، میں نے کوشش کی کہ حریف ٹیم کیخلاف واپسی کی جائے لیکن میری اپنی فارم بھی میرے لیے فکرمندی کا سبب بنی، میری خراب فارم نے بھی ورلڈ کپ میں انگلش مہم کو بڑا دھچکا پہنچایا لیکن پھر بھی مجھے خود پر یقین کرنا ہوگا، انگلش ٹیم کو اب ورلڈ کپ میں اپنے باقی دو میچز میں نیدرلینڈز اور پاکستان کا سامنا رہے گا۔
یورپ سے سے مزید