صوابی ( نمائندہ جنگ) سماجی کارکن کی ڈی سی صوابی کو دی جانے والی تحریری درخواست پر صوابی پولیس نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کے بھائی عدنان خان کے خلاف اداروں پر الزام تراشی پر ایف آئی آر درج کرلی ۔ ایف آئی آر آفتاب علی خان کی درخواست پر 4 نومبر کو درج کرائی گئی ،تھانہ صوابی نے تفتیش شروع کردی،یہ ایف آئی آر صوابی کے شہری آفتاب علی خان ولد محمد شیراز خان کی درخواست پر چار نومبر کو درج کرائی گئی ہے عدنان خان نے اپنے بھائی اسدقیصر کی گرفتاری پر سوشل میڈیا پراداروں کےخلاف مہم شروع کردی تھی اسد قیصر گزشتہ روز اسلام آباد میں گرفتار کئے گئے تھے آفتاب علی خان ولد محمد شیراز خان سکنہ صوابی نے تین نومبر کو ڈپٹی کمشنر صوابی کو ایک تحریری درخواست دی تھی۔ اے سی صوابی کی جانب سے تحریری درخواست پر تھانہ صوابی نے عدنان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔