لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر، خواجہ عمران نذیر، عامر کان، صبغت اللہ سلطان، چوہدری شہباز اور نگہت شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت جو الیکشن کےلئے سب سے پہلے تیار ہے ، اور مسلم لیگ ن کا انقلابی منشور ہے ملکی مسائل پر سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا پڑے گا،پاکستان کی سیاست کی فیلڈ اورعوام کی فیلڈ اکیس اکتوبر کو دنیا نے دیکھی ہے، لیول پلینگ فیلڈ کا رونا ضرورروئیں لیکن الیکشن کی تیاری بھی کریں،کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف ایک بار پھر قوم کے زخم پرمرہم رکھیں گے۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت پوری قوت کے ساتھ پاکستان کی نظریاتی اورجغرافیائی سرحدوں کادفاع کرے گی۔