• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 ہزار جعلی شناختی کارڈ افغان شہریوں کو جاری کرنے کی تحقیقات آخری مراحل میں

کراچی(اسد ابن حسن) ایف ائی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اسلام اباد میں 12ہزار افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے کے حوالے سے جاری تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ ایف ائی اے تفتیشی حکام کے مطابق ادارہ کریمنل انکوائری کر رہا ہے جبکہ جوائنٹ ٹاسک فورس جس میں ائی بی، ائی ایس ائی، ایف ائی اے، نادرا اور پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے افسران شامل ہیں وہ اوور آل تحقیقات کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید