• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تحریر:چوہدری شکیل رفیق تھوتھالوی…لوٹن
پوری مسلم دنیا پر جب نظر دوڑائیں تو عمران خان ان چند رہنماؤں میں شامل ہیں جو بے مثال جدوجہد اور انقلابی نظریات کے ذریعے عوام کے دلوں میں رچ بس گئے ۔آکسفورڈ سے کرکٹ اور سیاسی کامیابیوں تک ان کے سفر کا ہر ہر لمحہ یادگار ہے، عمران خان ایک سچا مخلص اور دیانت دار جرأت مند رہنما ہے ، عمران خان نے سیاست میں وہ طبقہ متعارف کرایا جو ماضی میں اس لیول پر بالکل مایوس تھا، اس طبقے میں خاص کر نوجوان مرد اور خواتین سر فرست ہیں، یہ طبقہ اشرافیہ کے نظام سے بالکل مایوس تھا، عمران خان نے پہلے عالمی کرکٹ میں بدعنوانی کے ناسور کا خاتمہ کیا پھر کینسر کی بیماری کے علاج کیلئے اعلیٰ پائے کا ہسپتال قائم کیا اور سماجی اصلاحات کا کردار ادا کرتے ہوئے عمران خان نے پاکستان کی کینسر زدہ سیاست کو صاف اور تبدیل کرنے کا اعلان کر کے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا پھر ابتدا میں ان کے سیاسی مخالفین جو انہیں حقیقت میں نہیں لے رہے تھے مگر اب وہی سیاسی مخالفین کی اکثریت عمران خان کے مقابلے میں بونے دکھائی دیتےہیں، چاہے 1992کا دور ہو جب پاکستانی عوام نے عالمی کرکٹ کپ جیتنے کا جشن منایا تھا یا پھر جب عمران خان نے بطور وزیراعظم ملک کو صحت کارڈ جیسی سہولت دے کر عام لوگوں کی دعائیں سمیٹی تھیں،ہم سمجھتے ہیں کہ اگر عمران خان کو دو بار حکومت کا موقع دے دیا جاتا جس میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت نہ ہوتی تو پاکستان بھی دنیا میں جنت کا نمونہ پیش کر سکتا تھا مگر افسوس کہ ایسا نہیں ہوا۔
یورپ سے سے مزید