• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹھائی اور بیکری آئٹمز کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

اسلام آباد(آئی این پی) مٹھائی اور بیکری آئٹمز کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ، سپریم کورٹ نے شہری ادریس اعوان کی اپیل 15 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔چیف جسٹس فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کریگا، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کے پی سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔درخواست گزار نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے، پشاور ہائیکورٹ نے مٹھائیوں اور بیکری آئٹمز کی قیمتیں کنٹرول کرنے کوانتظامی معاملہ قرار دیا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید