پشاور ( وقائع نگار )پیسکو کی جانب سے مردان کو لوڈشیڈنگ سے فری شہر قرار دینے کے باوجود طورو اور ملحقہ علاقوں میں 14 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جاری بجلی کی گھنٹوں ناروا لوڈ شیڈنگ نےعوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے علاقے کے عوامی وسماجی حلقوں ٗبلدیاتی نمائندوں جہانگیر طورو اور دیگر کے مطابق کہ پیسکو کی طرف سے مردان کو لوڈشیڈنگ سے فری قرار دیاگیا ہےلیکن اسکے باوجود جس دن سے پیسکو کی جانب سے مردان کو لوڈشیڈنگ سے فری قرار دیاگیا ہے اس دن سے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ بھی بڑھادیا گیا پیسکو کا اعلان عوام کو آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے موسم گرما کے گزر جانے کے بعد بجلی کی لوشیڈنگ میں ناروا اضافہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے طورو اور ملحقہ علاقوں میں 14گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگ ذہنی کوفت میں مبتلا ہوگئے ہیں جہانگیر طورو کے مطابق انہوں نے متعدد بار جاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے واپڈا کے حکام کو آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی