• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیونٹی کولیشن کیلئے ’گلیڈ‘ کی خدمات قابل ستائش ہیں، چوہدری ایوب، ڈاکٹر نواز، یاسمین الٰہی

پیٹر برا (خالد محمود جونوی / آصف محمود براہٹلوی) کمیونٹی کولیشن کیلئے گلیڈکا (GLADCA) گزشتہ نصف صدی سے پیٹر برا میں مختلف سروسز مہیا کر کے خدمات سرانجام دے رہا ہے، اس سے نہ صرف کمیونٹی کے رہن سہن کا معیار بلند ہوا بلکہ آپس میں ہم آہنگی سے مثالی معاشرہ معرض وجود میں آیا ۔ ان خیالات کا اظہار GLADCA کے چیئرمین چوہدری محمد ایوب، ڈاکٹر نواز، یاسمین الٰہی پرنسپل جیک ہنٹ اسکول اور دیگر رہنماؤں نے گلیڈکا کی 51ویں سالانہ ایوارڈ تقریب سے اظہار خیالات کرتے ہوئے کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نےشرکت کی ۔تقریب میں طلبہ وطالبات نے مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈ وصول کئے۔ مقررین کا کہنا تھا مستقبل کے معماروں کی حوصلہ افزائی سے مقابلے کا رجحان پروان چڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا تقریب میں پیٹر برا میں آباد تمام کمیونٹیز کی بھرپور نمائندگی موجود ہے جو حقیقی معنوں میں اس شہر کا حسن ہے اس موقع پر فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ و طالبات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب انگلش سیکھنے اور بولنے پر عبور حاصل ہوا ہے دوسری جانب خود اعتمادی کا جذبہ بھی پروان چڑھا ہے، ہم نہ صرف بچوں کو ہوم ورک میں مدد کر سکتے ہیں بلکہ دیگر اداروں میں ہونے والی میٹنگز میں اپنے بنیادی حقوق کو سامنے رکھتے ہوئے اعتماد کے ساتھ گفتگو کر سکتے ہیں، گلیڈکا کی گزشتہ نصف صدی سے پیٹر برا میں تعلیم باالخصوص انگلش سکھانے ،صحت، امیگریشن سمیت ہم آہنگی میں خدمات قابل ستائش ہیں۔

یورپ سے سے مزید