• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منکی پاکس کا پھیلاؤ، پاکستان کی ڈبلیو ایچ او کو ویکسین کیلئے درخواست

اسلام آباد (صباح نیوز)منکی پاکس کے پھیلائو کے پیش نظر پاکستان نے ڈبلیو ایچ او سے ویکسین کی درخواست دے دی ، اسلام آباد میں زیر علاج مریض کی تشویشناک حالت کے سبب اینٹی وائرل ادویات کی فراہمی کیلئے درخواست کی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق حکومت نے حال ہی میں ڈبلیو ایچ او سے ایک 40 سالہ مریض کے لیے منکی پوکس ویکسین فراہم کرنے کی درخواست کی ہے جو کہ ایچ آئی وی پازیٹیو بھی ہے اور اسلام آباد کے ایک سرکاری ہسپتال میں تشویشناک حالت میں داخل ہے۔ سرکاری حکام نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے حکام کو مریض کے لئے اینٹی وائرل ادویات کے لیے خط لکھا تھا کیونکہ یہ دونوں بیماریوں کے لئے انوکھا کیس تھا،ڈبلیو ایچ او کو ویکسین کے لئے لکھے تین ہفتے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔ 

ملک بھر سے سے مزید