• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی، دبئی جانے والے مسافر سے 36 ہزار سعودی ریال برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ(JIAP) کراچی نےدبئی جانے والے مسافر سے 36ہزار سعودی ریال برآمد کر کے ضبط کر لئے ہیں ،ترجمان کسٹمز کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے دبئی جانے والے عمران نامی مسافر کے قبضہ سے 36ہزار سعودی ریال جو کہ 27 لاکھ پاکستانی روپے کے مساوی ہیں قبضہ میں لے کر ضبط کئے ہیں مسافر نے یہ رقم اپنے کپڑوں میں چھپارکھی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید