لاہور، فیصل آباد(کرائم رپورٹر، نمائندہ جنگ) لاہور میں مختلف مقامات پر 3افرادجبکہ فیصل آباد میں 16سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی۔ لیاقت آباد میں عمران اور رضوان نے نامعلوم وجوہات پر زہر کھا کر جبکہ نواب ٹاؤن کے علاقے کھمبا گاؤں میں 20 سالہ عمیر بشیر نے گھریلو جھگڑے پرپنکھے سے پھندا لیکر زندگی ختم کی۔فیصل آباد کے علاقے نیو جامعہ کالونی نعمت آباد میں 16 سالہ حسن علی نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر پنکھے سے پھندا لیکر زندگی سے منہ موڑ لیا۔