بارسلونا( نیوز ڈیسک)اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں پر شدید تنقید کی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران ہسپانوی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں کا اندھا دھند اور وحشیانہ قتل عام روکے۔ انہوں نے کہا کہ اسپین 7اکتوبر کے حملوں پر اسرائیلی ردعمل کی حمایت کرتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسپین معصوم فلسطینیوں کے قتل کی مخالفت کرتا ہے۔ ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ اسپین اور یورپ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے کام کریں گے۔