ممبئی( نیوز ڈیسک)آئی سی سی ورلڈکپ فائنل 2023کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تمام ٹیموں کے سابق کپتانوں کو مدعو کرلیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ فائنل سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ذکا اشرف سے بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے درخواست کی ہے کہ وہ 1992ٹیم کے کپتان عمران خان کا خصوصی تحفہ (بلیز) لیں۔اتوار کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میگا ایونٹ کے فائنل سے پہلے ورلڈکپ جیتنے والے تمام کپتانوں کو خصوصی بلیزر پیش کیا جائے گا، اس تقریب میں کلائیو لائیڈ، کپل دیو، ایلن بارڈر، رانا ٹنگا، اسٹیو وا، رکی پونٹنگ، مہندرا سنگھ دھونی، مائیکل کلارک اور آئن مورگن شرکت کریں گے۔1992کے ورلڈکپ وننگ ٹیم کے کپتان عمران خان اہم ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔