کراچی( اسٹاف رپورٹر )سائٹ اے پولیس نے انڈین گٹکا، چھالیہ، شراب اور بئیر کی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی،پولیس کے مطابق سائٹ ایریا ولیکا اسپتال کے قریب گاڑی سے8000 سے زائد پڑیاں انڈین گٹکا، 60 کلو چھالیہ، 9 بوتل شراب اور 11 کین بئیر کے برآمد ہوئے ،2 ملزمان حارث اور جنید کو گرفتار کیا گیا ۔