کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ہاکس بے فٹبال چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں 30 سال کا بلال جاں بحق ،25 سال کا حربیل زخمی ہو گیا،ملیر میمن گوٹھ شربت چوک کے قریب ڈمپر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، عمریں 25 سے 26 برس ہیں تاہم شناخت نہیں ہو سکی ، مائی کلاچی روڈ پر مسافر بس الٹنے سے چار خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے جنھیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ،ناردرن بائی پاس پر 2 گاڑیوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے جنھیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، ڈیفنس اسٹریٹ نمبر 26 کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ، جناح اسپتال میں متوفی کی شنا خت 34 سال کے فضل ربی ولد شیر زادہ ،زخمیوں کی پیر زادہ ولد غلام حسین اور اصغر ولد گلشن کے نام سے ہوئی ہے،علاوہ ازیں شاہین کمپلیکس کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسےایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا،متوفی کی عمر 55 سے 60 برس ہے تاہم شناخت اور وجہ موت کا تعین نہیں ہو سکا ، شارع فیصل نرسری پل کے قریب فٹ پاتھ سے ملنے والی نامعلوم شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابق شناخت نہیں ہو سکی عمر45 سال کےقریب ہے، لاش ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کرادی ۔