• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض آباد دھرنا کیس، انکوائری کمیشن نے کام شروع کردیا، تمام ریکارڈ طلب

اسلام آباد (این این آئی)فیض آباد دھرنا کیس کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے انکوائری کمیشن نے کام شروع کردیا ہے ، کمیشن نے پہلے باضابطہ اجلاس میں تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔

سابق آئی جی اختر شاہ کی زیر انکوائری کمیشن کا صدارت پہلا اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ حکام بھی شریک ہوئے، آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ افسران کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنا کیس کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے انکوائری کمیشن نے کام شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں کمیشن کا پہلا اجلاس سابق آئی جی اختر شاہ کی زیر صدارت ہوا ۔

اہم خبریں سے مزید