لاہور ( جنرل رپورٹر )پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ نےراولپنڈی کی رہائشی خاتون کی جانب سےاعضاء عطیہ کئے جانے سے تین انسانی زندگیاں بچا لیں ،اس بات کاانکشاف نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پریس کانفرنس میں کیا ۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیر سید اظفر علی ناصر، ڈین پی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹر فیصل سعود ڈار و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔