• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ بارکے سالانہ انتخابات، ریحان ملک صدر، بیرسٹر سرفراز جنرل سیکریٹری منتخب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیشن برائے 2023۔24 کے لیئے ریحان ملک صدر منتخب ہوگئے جبکہ جنرل سیکریٹری کی نشست پر بیرسٹر سرفراز میتلو کامیاب قرار پائے ہیں۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر اصغر پٹھان اور خازن کے لیئے حاکم شر اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ایڈیشنل جوائنٹ سیکریٹری خواتین کی نشست پر گل ناز فتحیاب ہوئی ہیں۔ حاصل کردہ غیت حتمی نتائج کے مطابق نو منتخب صدر ریحان عزیز ملک 426 ووٹوں کی برتری سے صدر منتخب ہوئے ، زبیراحمد ابڑو 556 ووٹوں کی اکثریت سے نائب صدر کی حیثیت سے کامیاب ہوئے۔ 932 ووٹوں کی برتری سے بیرسٹر محمد سرفراز علی متیلو ، حاکم علی شر نے 583 ووٹ حاصل کیئے۔
اہم خبریں سے مزید