میلبورن( نیوز ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی جنگ کی حمایت کرنے پر آسٹریلیا میں نائب وزیراعظم کے دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے دفتر کی دیواروں، کھڑکیوں پر فلسطینی پرچم چسپاں کر دیے۔ٹوکیو میں مظاہرین نے غزہ میں نسل کشی روکنے اور فلسطین آزاد کرنے کا مطالبہ کیا۔یمن میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، فلسطینی پرچم لہراتے ہزاروں افراد نے فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے۔