• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل اور سائبر سیکورٹی، مالیاتی صنعت کو 400 ارب ڈالر درکار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈیجیٹل اور سائبر سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لئے مالیاتی صنعت کو 400 ارب ڈالر درکار ہیں ،پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی جرائم کی بڑی وجہ صارفین کی آگاہی میں کمی ہے۔ بینکوں کو ڈیجیٹل دھوکہ دہی کی روک تھام کے لئے اپنے طریقہ کار کو بہتر بنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین نے فنانشل کرائم ان دی ڈیجیٹل ایج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بینکنگ محتسب سراج الدین عزیز کا کہنا تھا کہ آسان بینکاری اکاؤنٹ کے لئے بینکوں نے صارفین کی جانچ پڑتال کا معیار کم کردیا یے۔ ڈیجیٹل دھوکہ دہی کے ذریعے زیادہ تر رقم آسان اکاؤنٹ میں منتقل ہوتی ہے۔ جہاں سے دھوکہ دہی کرنے والے کی مکمل شناخت دستیاب نہیں ہوتی ہے آسان اکاؤنٹ کا مطلب آسان دھوکہ دہی نہیں ہے معروف بینکاری ندیم حسین نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ مالیاتی اداروں کو اپنے اندر سائبر اور ڈیجیٹل سکیورٹی کا ماحول پیدا کرنا ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید