کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے 578بلڈنگنز کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے لسٹ کمشنر کراچی کوبھجوادی عمارتوں کوگرانے یا سیل کرنے کا فیصلہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق کراچی کےمختلف علاقوں میں خطر ناک بلڈنگ کے حوالے سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کو لسٹ فراہم کر دی گئی جسکے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید روڈ پی ای سی ایچ ایس میں 23بلڈنگ ڈسٹرکٹ سینٹرل لیاقت آباد گلبرک عزیزاباد ناظم آباد نارتھ کراچی میں6ڈسٹرکٹ کورنگی ضیاکالونی، ناصر جمپ ،لانڈھی میں 14ڈسٹرکٹ کیماڑی گلشن سکندرآباد ،سلطان آباد، بلدیہ میں23 ڈسٹرکٹ ملیر میں 4 بلڈنگ جبکہ سب سے زیادہ ڈسٹرکٹ ساوتھ کے علاقہ کھارادار،میٹھادار،رامسوامی،اولڈسٹی ایریا اوربرنس روڈمیں 456 بلڈنگ جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 2 بلڈنگنز کوخطرناک انتہائی خطرناک قراردیا گیا ہے اس ضمن میں عمارتوں کو گرانے یا سیل کرنے کا فیصلہ اعلی سطحی اجلاس میں کیا جائے گا جس میں وزیر بلدیات کمشنرکراچی شریک ہونگے۔