لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ، عامر خان اور علی پرویز ملک نے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ قائد میاں نواز شریف کے سیاسی بیانیہ کی سچائی روزروشن کی طرح عیا ں ہوگئی ۔ قوم ایک بار پھر نوازشریف کو وزیراعظم بنانا چاہتی ہے ۔ ن لیگ اپنے انقلابی منشورکی بنیاد پر مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔