• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضم اضلاع میں تکمیل کے قریب سڑکوں کو فنڈز کے اجراء میں ترجیح دینے کی ہدایت

پشاور(جنگ نیوز) خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے امور ضم اضلاع، صنعت وحرفت اور فنی تعلیم ڈاکٹر عامر عبد اللہ کی زیر صدارت ضم اضلاع  میں  جاری ترقیاتی  منصوبوں کیلئے درکار فنڈ کے امور کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں نومبر 2023 تا فروری 2024 تک  جاری کردہ اور درکار فنڈز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات، آبپاشی، زراعت، لائیوسٹاک وفشریز، جنگلات و ماحولیات، خوراک، ابتدائی وثانوی اور اعلیٰ تعلیم، آبنوشی،کھیل و یوتھ آفیئرز اور بورڈ آف ریونیو کے شعبہ جاتی جاری ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں اب تک جاری کردہ فنڈز اور ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے درکار ضروری فنڈ کے حوالے سے تمام منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے نگران وزیر کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

پشاور سے مزید