• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی ،پانی اور صفائی ٹیکسوں میں اضافے کی تجاویز پر عوامی سماعت

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں پراپرٹی ،پانی اور صفائی کے ٹیکسز میں اضافے کی تجاویز کے حوالے سے جناح کنونشن سنٹر میں عوامی سماعت منعقد کی گئی ۔ سماعت کے موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ‘ انجمن تاجران پا کستان کے صدر اجمل بلوچ کے علاوہ کاروباری شخصیات ، معززین شہر،ریٹائرڈ افراد اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے وابستہ شہریوں نے شر کت کی۔میاں محمد اسلم اور اجمل بلوچ نے موقف اختیار کیا کہ ہم ایم سی آئی کے جانب سےبھاری ٹیکسز کے نفاذ کی تجویز کی شدید الفاظ میں مذ مت کر تے ہیں اورا جلاس کا بائیکاٹ کر تے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر ز اور بیورو کر یٹس کو یہ اختیار نہیں کہ وہ بند کمروں میں فیصلہ کر کے عوام پر ٹیکس لگائیں۔دیہی اور شہری علاقوں میں عوام کے چھوٹے چھوٹے گھروں پرپانی ، صفائی اور پراپرٹی ٹیکس کے نام پر200فیصد ٹیکس لگا یا جا رہاہے جسے اسلام آباد کی عوام کسی بھی صورت قبول نہیں کر ینگے ۔ ایم سی آئی کے چیف افسر رانا وقاص انور نےکہا کہ ہم نے تجا ویز عوام کے سامنے رکھ دی ہیں۔ شہر یوں کی رائے کا جائزہ لیا جا ئے گا۔