کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق سردار اختر مینگل ، قائمقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ ، سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ ، مرکزی کابینہ ، سینٹرل اگزیکٹو کمیٹی کے ارکان سمیت دیگر نے سابق ناظم میر محمد اسماعیل لہڑی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔