کوئٹہ(پ ر)بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے پریس ریلیز میں گزشتہ روز ایک اساتذہ تنظیم کی پریس کانفرنس اور سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر اعجاز بلوچ پر لگائے گئے الزامات سراسر جھوٹ اور گمراہ کن ہیں، چیئرمین بورڈچونکہ نیشنل سیکورٹی ورکشاپ میں شریک ہیں جس کا پیر 27 جولائی کو پہلا دن تھا، ڈاکٹر اعجاز بلوچ کی صبح8 بجکر 40 منٹ پر کینٹ میں انٹری ہوئی اور 4 بجے تک وہ کینٹ میں ہی ورکشاپ کے مختلف ایونٹس میں شریک رہےاور 4 بجے تک کینٹ میں رہے جو ریکارڈ کا حصہ ہے، پریس ریلیز میں کیا گیا کہ ایک اساتذہ تنظیم کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ پروفیسر آغا زاہد پر حملہ ڈاکٹر اعجاز بلوچ کی سربراہی میں کیا گیا جو انتہائی قابل مذمت ہے اور اس واقعہ سے ڈاکٹر اعجاز بلوچ کا کوئی تعلق نہیں۔