• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی سی اے ریفرنڈم، پیپلز یونٹی تیسری بار کامیاب، حبیب جنیدی کی مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹیکے ریفرنڈم میں پیپلز یونٹی نے مسلسل تیسری مرتبہ کام یابی حاصل کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ، سوک سینٹر میں واقع ایس بی سی اے کے مرکزی دفتر میں سال 2023-25 کے لیے ریفرنڈم ہوا، جس میں سوداکار یونین (سی بی اے) کا تعین کیا گیا، ریفرنڈم میں پیپلز یونٹی اور متحدہ ورکرز فرنٹ کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق رجسٹرڈ 1100ووٹوں میں سےپیپلز یونٹی کو 402ووٹ ملے،جب کہ متحدہ ورکرز فرنٹ کے حصے میں 369ووٹ آئے،دریں اثناء پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے کام یابی پر پیپلز یونٹی کے راہنما حسین ابراہیم کا کا اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔