میرانشاہ( نمائندہ جنگ)۔شمالی وزیرستان میں اتمانزئی جرگہ نے مطالبات نہ ماننے تک پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ بنوں میرانشاہ روڈ پر رکاوٹیں ڈال کر ہر قسم کی آمدورفت کو معطل کردیا گیا۔ اتمانزئی جرگے کے ترجمان مفتی بیت اللہ نے اس حوالے سے بتایا کہ سارے وزیرستان میں پولیومہم پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اگر کسی نے بائیکاٹ کی خلاف ورزی کی اور اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلانے لے گئے تو ان پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ پلان 1 میں پولیو مہم بائیکاٹ کے علاوہ بنوں میران شاہ مین شاہراہ کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔