اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے ضمانت کے ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے لئے "اعلی عدلیہ "کے الفاظ لکھنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سپریم کورٹ نے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں سپریم کورٹ کیلئے عدلیہ کا لفظ نہیں لکھا گیا، سپریم کورٹ کو آئین پاکستان کے مطابق سپریم کورٹ کہا جائے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ہے۔