• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ انتخابات میں تاخیر کا فیصلہ نہیں مانے گی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال انتخابات میں تاخیر کی قیاس آرائیوں کی وجہ کیا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں عدلیہ انتخابات میں تاخیر کا فیصلہ نہیں مانے گی.

 انتخابات میں تاخیر کی خواہش دو بڑی سیاسی پارٹیوں میں زیادہ پائی جاتی ہے،اگر کوئی جماعت الیکشن کیلئے تیار نہیں توملک کسی ایک جماعت کا غلام نہیں ہوسکتا،یہ محسوس کیا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت گھٹنے کے بجائے بڑھ رہی ہے۔

سہیل وڑائچ نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر کی قیاس آرائیوں کو افواہ کے طور پر لیتا ہوں، انتخابات میں تاخیر کا فیصلہ ہونے کے بعد یہ خبر بنے گی، اخبار نویس جب کسی افواہ کا ذکر کرتے ہیں تو وہ صرف افواہ نہیں ہوتی اس میں وزن ہوتا ہے.

 اوپر کے حلقوں میں اس پر بات ہورہی ہے میں صرف لوگوں کے نوٹس میں لایا ہوں، حیران کن بات یہ ہے کہ پی ڈی ایم کی دو بڑی سیاسی جماعتیں بھی انتخابات میں تاخیر پر آمادہ ہوگئی ہیں، میں سمجھتا ہوں عدلیہ انتخابات میں تاخیر کا فیصلہ نہیں مانے گی،انتخابات میں تاخیر کی ایک وجہ پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی نہ ہونا ہے.

 مینجمنٹ کے باوجود اس بات کا خدشہ ہے کہ انتخابات والے دن غیرمتوقع نتائج آجائیں، شہروں میں ابھی تک پی ٹی آئی کی مقبولیت کا تدارک نہیں ہوسکا ہے، اس بات کا امکان ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ الیکشن کے دن نکل کر نتائج تبدیل کردیں۔

اہم خبریں سے مزید