کراچی (جنگ نیوز)جیو ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ”ایک اور پاکیزہ“ اپنی مقبولیت کی نئی منازل طے کررہا ہے گذشتہ قسط میں لوگوں کا تجسس برقرار ہے منفرد اور جرأت مندانہ کہانی نے بھرپور توجہ حاصل کررکھی ہے۔ کشف فاؤنڈیشن اور جیو کی مشترکہ کاوش مختلف حساس مسائل کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔معاشرے کے دہرے معیار اور عورت کے خلاف ظلم پر بھی بات کی جارہی ہے ۔ معروف رائٹر بی گل کی دل گداز تحریر میں بتایا گیا یے کہ غیرت، عزت اور ناموس جیسے تصورات کا بوجھ ہمیشہ عورت پر ہی ڈالا جاتا ہے۔ کاشف نثار نے جس مہارت سے عکس بندی کی ہے اُس سے یہ ڈرامہ ایک بھرپور سماجی بیانیہ بن کر اُبھر رہا ہے۔