اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ کے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پنہوراورجسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کم عمر لڑکی کے ساتھ شادی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر لی ، دورا ن سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ لڑ کی کے بیان کے مطابق اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے،فاضل جج نے سوال اٹھایا کہ جب میاں بیوی راضی ہیں تو پھر مسئلہ کیا ہے؟مدعی وکیل نے کہا کہ ملزم عرفان شہزاد نے نہ صرف لڑکی کو اغوا کیا بلکہ گھر سے سونا اور نقدی بھی چوری کی ہے جبکہ اغوا ہونے والی لڑکی کی عمر بھی 16 سال ہے،تاہم وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ لڑکی نے اپنی مرضی سے ملزم سے کورٹ میرج کی ہے ،اس حوالے سے مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ پر ہے۔