کراچی (نیوز ڈیسک)نوبل امن انعام کیسے طے کیا جاتا ہے؟ کمیٹی کے فیصلے کا طریقہ کار جانیے ۔ نوبل کمیٹی میں پانچ افراد شامل ، انہیں ناروے کی پارلیمنٹ نامزد کرتے ہیں، یہ کمیٹی حکومت سے آزاد ہے ۔ حکومتی وپارلیمانی اراکین، موجودہ سربراہان، یونیورسٹی پروفیسرز و سابق نوبل فاتحین نامزدگی کر سکتے ہیں ۔ نامزدگیوں پر ماہانہ اجلاس، شارٹ لسٹ، ماہرین سے جائزہ، پھر اتفاق یا اکثریتی ووٹ سے فیصلہ ہوتا ہے۔