• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلازہ آتشزدگی، مندر سے مورتیوں کی چوری کی تفتیش مکمل نہ ہوسکی

کراچی (افضل ندیم ڈوگر ) کراچی کے نبی بخش تھانہ کی حدود ڈولی کھاتہ میں واقع رام پیر ٹول مندر میں مورتیاں، پوجا کے پیتل تانبا کے مقدس سامان کی چوری کی واردات گذشتہ ہفتے کی صبح پونے 4سے 4:10بجے کے درمیان ہوئی تھی۔ نبی بخش بول اس نے تفتیش شروع کر کے ایک ملزم کو اسی روز شام کو گرفتار کر کے کئی مورتیاں اور لوٹا گیا کافی سامان برامد کر لیا تھا مگر دوسرا ملزم گرفتار نہ ہوسکا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے تھے کہ نبی بخش تھانہ کی حدود میں واقع گل پلازہ میں اگ لگ گئی تھی۔ جس کیلئے پولیس شبانہ روز مصروف ہے اور مقدمے کا مزید فالو اپ نہیں ہوسکا۔ واردات کا مقدمہ مندر کے پجاری اور سرکاری ملازم روی روئے نے درج کرایا۔ نبی بخش تھانہ کا عملہ اور کرائم سین یونٹ کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا مندر کا تالا ٹوٹا ہوا تھا اور اندر سے 5 مورتیاں، پیتل تانبے کے برتن کیبنٹ توڑ کر چوری کیے گئے تھے۔ پولیس کے جائزے میں چاندی کی جیولری کے ڈبے اور چندہ باکس سے 75 ہزار روپے بھی غائب پائے گئے۔ مندر انتظامیہ نے ارد گرد کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے دو جوان العمر اشخاص کا سراغ لگایا جو مذکورہ وقت کے دوران سامان کے بورے اٹھا کر لے جاتے دیکھے گئے۔ پولیس نے واقعہ کی ایف ائی ار نمبر 5/26 تعزیرات پاکستان کی دفعہ 380، 457، 34 درج کی اور انویسٹی گیشن پولیس نے ایس ایچ او سولجر بازار کی مدد سے فوری طور پر ملزمان کا سراغ لگایا۔
اہم خبریں سے مزید