• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، 300 کلو چرس برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ڈیٹ گوادر نے پہلی بار سمندر میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی (IBO) انجام دی جس کے دوران مکران کوسٹل لائن (MCL) کے قریب پڈی زر گوادر کے گہرے سمندر میں منشیات سے بھری ایک تیز رفتار کشتی کو روکا گیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق مسلسل اور مؤثر انٹیلی جنس کوششوں کی بنیاد پر اے این ایف ڈیٹ گوادر نے ایک منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف قابل عمل معلومات حاصل کیں جس کی قیادت دو افراد داؤد مجید گورگیج اور غنی داشتی کر رہے تھے جو گوادر کے رہائشی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید